تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بابراعظم کے ریکارڈز پر مصباح نے کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے موجودہ کپتان بابر اعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام ریکارڈ توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مقامی میڈیا سے گفتگو میں مصباح نے کہا کہ بابر اعظم بطور کپتان اور کرکٹر تمام ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

سابق کپتان کا ماننا ہے کہ بابر تینوں فارمیٹس کا ایک شاندار کھلاڑی ہے اور محمد یوسف، انضمام الحق، سعید انور اور ظہیر عباس کے بعد پاکستان کے ہمہ وقت کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنا طویل عرصہ ہو گیا ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسا کھلاڑی ہے جو تینوں فارمیٹس میں کافی شاندار رہا ہے جو محمد یوسف، انضمام الحق، سعید انور اور ظہیر عباس کے بعد پاکستان کے ہمہ وقت کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں ان کی بیٹنگ میں تکنیک اور خوبصورتی اور جو رنز بنائے ہیں وہ انہیں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک بناتا ہے۔

مصباح نے یہ بھی کہا کہ اگر بابر اگلے آٹھ سے دس سال تک کھیلتے رہے تو وہ وہی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو ویرات کوہلی نے بھارت کے لیے کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -