تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا؟ بابر اعظم نے بتا دیا

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے تقریباً آٹھ سال قبل لاہور میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کرنے کے بعد سے شاندار کیریئر کا آغاز کیا۔

کپتان بابر اعظم حالیہ تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز بنیں انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی ریکارڈز توڑے ہیں، وہ 2 اپریل 2022 سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بلے باز رہے ہیں اور فی الحال آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر اور آئی سی سی مینز او ڈی آئی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے اپنے نام کرچکے ہیں۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں بابر اعظم نے بتایا کرکٹ میں ان کا سفر کہا سے شروع ہوا تھا کس طرح کہا اور کب کب کن لوگوں نے ان کا ساتھ دیا، بابر نے اس پوڈ کاسٹ میں اپنے پرانے دنوں کے بارے میں بھی بتایا جب ان کے پاس بیٹ خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔

بابر نے ان لمحوں کو یاد کیا جب انہیں پہلی بار قومی ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ سلیکٹ ہونے کے بعد مجھے کال آئی تو وہ ایک مختلف احساس تھا، میرے سلیکٹ ہونے کے بارے میں کچھ باتیں ہو رہی تھیں لیکن جب مجھے فون آیا تو میں بہت خوش تھا۔

ایک اور عالمی اعزاز، بابر اعظم نے ون ڈے میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنا لیے

انہوں نے بتایا کہ جب میں ایک پاکستانی کھلاڑی کے طور پر قذافی اسٹیڈیم میں داخل ہوا تو میں نے اپنے اس سفر کی یاد تازہ کی کہ کیسے میں یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف گیند پیکر کے طور پر آیا کرتا تھا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے انڈر 15 ریجنل کھلاڑی کے طور پر اپنے پہلے سیزن کے بعد ٹاپ پرفارمرز کے لیے قومی اکیڈمی کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا کیونکہ میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی۔

کپتان نے کہا کہ اسی وقت میں نے اپنے لیے اہداف مقرر کرنا شروع کیے اور میرا پہلا ہدف قومی ٹیم کا حصہ بننا تھا جس کے لیے میں نے دن رات محنت کی، میں صبح 11 بجے ٹریننگ کے لیے گھر سے نکلتا تھا اور غروب آفتاب تک گراؤنڈ میں رہتا تھا۔

بابر اعظم نے کہا کہ کیریئرکا ٹرننگ پوائنٹ متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف لگاتار 3 سنچریاں تھیں جس سے مجھے بہت اعتماد ملا،  میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ اتنے سارے ریکارڈز  بنالوں گا۔

ویڈیو: شاداب خان کی والدہ نے بابر اعظم کو گلے لگالیا

 بابر اعظم نے بتایا کہ میرے کیرئیر میں مکی آرتھر کا ایک اہم کردار ادا کیا، ایک کرکٹر کو یہ پتا ہوتا ہے کہ اگر آپ کی پرفارمنس اچھی نہی تو آپ کو ڈراپ کردیا جائے گا لیکن انہوں نے مجھے اعتماد دیا۔

بابر اعظم نے مزید بتایا کہ ابتدائی دنوں میں بسوں میں سفر کرنا اور سموسے کھانا نہیں بھول سکتا، پہلی بار بیٹ خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے تو امی نے اپنی جمع پونجی مجھے دی تھی۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ میں اور میری ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بہت پُر جوش اور تیار ہے، کپتان کی حیثیت سے تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لےکر چلتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -