سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستانی بیٹرز کی پوزیشن پر سخت اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان کا کام کھلاڑیوں کی جگہ بدل کر ان کی جگہ بیٹنگ نہیں کرنا ہوتی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرُجوش میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ سلمان علی آغا 6،5،4 نمبرز پر کھیلتے تھے تو مسٹری بولرز کو کھیلنے میں انھیں پرابلم ہوتی تھی، سلمان علی آغا نے سیٹ بیٹسمین کو ہٹا کر اس کی پوزیشن پر کھیلنا شروع کیا تو سب چیزیں خراب ہو گئیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ بابراعظم کے اسٹریک کا مسئلہ تھا اسے اور بھی مشکل پوزیشن پر بھیجا جا رہا ہے، کپتان کے اوپر آکر کھیلنے میں مسئلہ نہیں لیکن سیٹلڈ بیٹسمین کو ہٹاکر اوپر آنا ٹھیک نہیں، کپتان کا کام کھلاڑیوں کی جگہ بدل کر ان کی جگہ بیٹنگ نہیں کرنا ہوتی۔
بھارت سے شرمناک شکست کا ذمہ دار کپتان سلمان علی آغا نے کسے ٹھہرایا؟
ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ہماری اچھی نہیں اس لئے ٹاپ ٹیم کیخلاف کوئی بیٹسمین تیار کر سکے، انڈر 19ورلڈکپ میں جو کھلاڑی جاتے ہیں ان کو زیادہ عمر والے غائب ہوجاتے ہیں، جب بھی مجھے اوپنر یا تیسرے یا چوتھے نمبر پر جانے کا کہاگیا میں نے جاکر بیٹنگ کی جب کپتان یا ٹیم مینجمنٹ نے کہ دیا کہ اس نمبر پر کھیلو تو آنکھیں پر پٹی باندھ کر جانا ہوتا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کا آخری گروپ میچ نمیبیا سے ہے جو ورلڈکپ میں رہنے کیلئے لازمی جیتنا ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


