سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نیپال کے خلاف اپنی حالیہ سنچری کے باوجود بھارت کے تیز گیند بازوں کی جانب سے چیلنج کا سامنا کریں گے۔
اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے گمبھیر سے پوچھا گیا کہ کیا نیپال کے خلاف بابر کی شاندار اننگز نے ہندوستانی ٹیم کو کوئی پیغام دیا؟ تو گمبھیر نے کہا کہ بابر کو کچھ ثابت کرنے یا کوئی پیغام بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔
بابر اعظم کو کوئی پیغام دینے کی ضرورت نہیں انہوں نے 104 میچوں میں پیغام دیا ہے اگر آپ 104 میچوں میں 19 سنچریاں بنا سکتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ وہ تمام فارمیٹس میں ٹاپ دو یا تین کھلاڑیوں میں ہوں گے۔ لہذا اسے کوئی پیغام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
تاہم، گمبھیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان آنے والا میچ بابر کے لیے ہندوستان کی تیز گیند باز تینوں کے خلاف ایک سخت امتحان ہوگا جس میں جسپریت بمراہ، محمد شامی، اور محمد سراج شامل ہیں۔
گمبھیر نے یہ بھی کہا کہ بابر ہندوستان کے باؤلنگ اٹیک کے خلاف اپنی بیٹنگ میں مہارت ثابت کرنے کے لیے اتنا ہی تڑپ رہے ہیں ایسے غیر معمولی کھلاڑی اعلیٰ درجے کے گیند بازوں کے خلاف خود کو آزمانا چاہتے ہیں۔