پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرا مقصد ملک کے لیے ٹرافی جیتنا ہے، اس کے لئے سخت محنت کررہا ہوں۔
بابر اعظم کا سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے یوٹیوب چینل پر پوڈ کاسٹ میں کہنا تھا کہ اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ جب میدان میں لوگ آپ کا نام پکارتے ہیں تو وہ کھلاڑی کے لیے بہت ہی خاص لمحہ ہوتا ہے۔
Babar Azam Opens Up On World Cup Dreams & Captaining His Country
Check Out Our BIG Interview NOW on YouTube, go SUBSCRIBE! pic.twitter.com/fXFDKnI6iM
— Kevin Pietersen (@KP24) November 28, 2025
پاکستان کے بلے باز بابر اعظم نے کہا کہ میرا خواب تھا کہ میں بطور کھلاڑی ملک کی نمائندگی کروں اور یہ میرا وقت ہے۔
کیون پیٹرسن نے سوال کیا کہ اے بی ڈی ویلیئرز آپ کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں تو میں کون سے نمبر پر ہوں، دوسرے یا تیسرے؟ جس پر پاکستان کے سابق کپتان نے کہا کہ ’نہیں چھٹے یا شاید ساتویں‘۔
سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں بابر اعظم نے کتنے ریکارڈ بنائے!
سابق پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے بیٹنگ کرنا بہت پسند ہے، میں بھی انسان ہوں، کبھی کبھار ہم فیل ہوجاتے ہیں لیکن اہم چیز توجہ مرکوز کرنا ہوتا ہے۔
بابر کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ کھیل رہے ہوتے ہیں تو اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


