جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

بابر اعظم بگ بیش کوالیفائر میں صفر پر آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

بگ بیش لیگ کے کوالیفائر میں پرتھ اسکارچرز کے خلاف بابر اعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

بگ بیش لیگ کوالیفائر میں پرتھ اسکارچرز نے سڈنی سکسرز کو 48 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، 148 رنز کے تعاقب میں سڈنی سکسرز کی ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

فن ایلن کو 30 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں سڈنی سکسرز کی جانب سے بابر اعظم اوپننگ کے لیے آئے اور پہلے اوور میں کوپر کونولی کی گیند پر جوش انگلس کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے۔

بی بی ایل 11 میچوں میں بابر نے 22.44 کی اوسط سے 202 رنز بنائے ہیں جبکہ ان کا اسٹرائیک 103.06 ہے جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

سڈنی سکسرز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ہینرکس 2 رنز پر بیئرڈمین کا نشانہ بنے۔

پرتھ اسکارچرز کی جانب سے مہیلی بیئرڈمین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کوپر کونولی اور ڈیوڈ پین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں