اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

’بابر اب ٹی 20 کے کھلاڑی نہیں رہے، اسٹرائیک ریٹ بہت کم ہوتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی ٹی 20 میں کارکردگی سے شائقین کرکٹ سے مایوس ہوگئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل شائقین کرکٹ بابر اعظم کی کارکردگی سے مایوس ہوگئے اور شائقین کا کہنا ہے کہ بابر اب ٹی 20 کے کھلاڑی نہیں رہے، ان کا اسٹرائیک ریٹ بہت کم ہوتا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم 20 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔

میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو 169 رنز کا ہدف دیا۔

یہ پڑھیں: پاکستان کا پہلے ٹی 20 میں آسٹریلیا کو 169 رنز کا ہدف

اوپنر صائم ایوب 40 اور کپتان سلمان علی آغا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بابر اعظم 20 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فخر زمان کا بلا بھی رنز نہیں اگل سکا اور وہ 16 گیندوں پر صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان 18 اور محمد نواز نے 15 رنز اسکور کیے، شاداب خان ایک، صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 24 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، زیویئر بارٹلیٹ اور بیئرڈ مین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں