کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں 4 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹار بیٹر بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 3 مختلف ٹیموں کی نمائندگی کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سابق کپتان نے اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کی، جہاں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بابر نے پی ایس ایل میں 105 میچز کھیلے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
اس سے قبل پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں کرس گیل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔
سابق کپتان ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 12000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز کراچی کنگز کے خلاف میچ میں حاصل کیا تھا۔
لاہور قلندرز کا اہم کھلاڑی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر
اسٹار بیٹر نے یہ اعزاز 338ویں اننگز میں عبور کیا تھا، کرس گیل نے 12000 رنز 345 اننگز میں مکمل کیے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


