قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ بابراعظم کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ دو تین سالوں میں ہم نے بری کرکٹ نہیں کھیلی تاہم اچھا فنشنگ نہیں کر سکے۔
محمدعباس نے کہا کہ یارک شائر کی طرف سے کھیلتا رہا ہوں یہاں کے موسم سے خوب آگاہ ہوں، لیڈز کا موسم فاسٹ بولرز کیلئے سازگار ہے اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود نے بھرپور پریکٹس کی ہے ان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا۔
پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب میں جاری تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز بیٹنگ کرتے ہوئے دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔
ٹیم ڈاکٹر کے جائزے اور احتیاطی تدابیر کے بعد بابر کو پریکٹس میچ کے بقیہ وقت سے آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بابر 17 اگست پیر کو ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے۔


