لاہور : پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کے پانچ سالہ مداح نے اپنے پیار بھرے جذبات کا اظہار کردیا، آسکر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، گزشتہ سال ان سے ملاقات ہوئی وہ بہت مہربان انسان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بیٹسمین اور کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم کو انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ان کے ننھے پرستار نے ایک تعریفی پیغام بھیجا جس نے بابر اعظم کا دل جیت لیا۔
ننھے پرستار نے اپنے پسندیدہ بیٹسمین پر ایک معصومانہ مضمون لکھا، اس مضمون کو سمرسٹ کاؤنٹی نے سوشل میڈیا پر جاری کردیا جس صارفین نے بھی ٓبے حد سراہا۔
Babar Azam 👊
The hero of millions including 5-year-old Oscar who sent in this… 😊#WeAreSomerset pic.twitter.com/oxOtDaYVQ9
— Somerset Cricket 🏡 (@SomersetCCC) April 2, 2020
پانچ سالہ اسکر کا اپنے ہاتھ سے لکھے گئے پیغام میں کہنا تھا کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، ان کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ 25 سال کے ہیں، گزشتہ سال پیر کا آپریشن کرانے کے بعد میں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملاقات کی تھی، بابر اعظم انتہائی ملنساری سے ملے۔
ننھے مداح نے لکھا کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں کیونکہ وہ بہت اچھے شاٹس کھیلتے ہیں۔ بابر اعظم نے اس پیغام کا جواب دیتے ہوئے آسکر کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ راک اسٹار میں بھی آپ سے ملنے کا منتظر ہوں۔
مزید پڑھیں : بابر اعظم نے پی ایس ایل فائیو کا بہترین اسکور بنا لیا
بابراعظم نے آسکر کو دل لگا کر پڑھنے کا مشورہ بھی دیا۔ آئی سی سی کی جنب سے بابراعظم کے اس اقدام کو سراہا گیا ہے۔