بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

سہلٹ: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے موجودہ دہائی میں 9 ہزار سے زیادہ بین الاقوامی رنز بنا لیے ہیں، اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سابق قومی کپتان بابر اعظم نے یہ سنگ میل اتوار کے روز بنگلہ دیش کے خلاف سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا۔

قومی بلے باز نے 84 گیندوں پر 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، اپنی اننگز کے دوران انہوں نے 10 چوکے بھی لگائے۔

سابق کپتان نے 2020 کی دہائی کے آغاز سے اب تک 9060 بین الاقوامی رنز مکمل کر لیے ہیں اور وہ اس دہائی میں 9 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے دنیا کے واحد بلے باز بن گئے ہیں۔

اُنہوں نے یہ کارنامہ اپنی 212 ویں بین الاقوامی اننگز میں انجام دیا، جس دوران ان کی اوسط 42.53 رہی جبکہ وہ 17 سینچریاں اور 67 نصف سینچریاں اسکور کر چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ 8 ہزار 305 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے محمد رضوان 7 ہزار 779 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

سری لنکا کے کوشل مینڈس اور پاتھم نسانکا بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں، جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی چھٹے نمبر پر ہیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کی ’’1000‘‘ وکٹیں مکمل

بابر اعظم کی شاندار اننگز کے باوجود بنگلہ دیش نے میچ میں گرفت برقرار رکھی اور پاکستان کو 232 رنز پر زیر کردیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں