بابراعظم کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور حامیزہ مختار کو نوٹس جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اندراج مقدمہ کأ سیشن کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوٸے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
بابراعظم کے وکیل حارث عظمت نے دلاٸل دیے کہ سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس اندراج مقدمہ کا حکم دیا۔ حامیزہ مختار نے بابر اعظم کو بلیک میل کرنے کیلئے بے بنیاد درخواست دائر کی، خاتون نے 2018ء میں بابراعظم سے صلح کی تھی اور معاملہ ختم ہو گیا تھا۔
قومی کرکٹر کے وکیل نے بتایا کہ پولیس نے بھی حامیزہ مختار دھمکی آمیز کالز موصول ہونے کے معاملے پر منفی رپورٹ پیش کی مگر اس کے باوجود سیشن عدالت نے شواہد کے بغیر بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ اندراج مقدمہ کے حکم پر عملدرآمد روکا جائے اور کارروائی غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے۔درخواست پر مزید سماعت 8 فروری کو ہو گی۔