جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

زخمی بابراعظم انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف 19 اگست سے شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بابراعظم کی شمولیت غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔

انجری کے باعث بابراعظم کا پہلا ٹیسٹ  کھیلنے کا تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا۔ کپتان بابراعظم نے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں ہلکی پریکٹس کی ہے تاہم میچ کھیلنےکا حتمی فیصلہ کل پریکٹس سیشن کے بعد ہو گا۔

شان مسعود کاپہلاٹیسٹ میچ کھیلنےکےامکانات زیادہ ہیں۔

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب میں جاری تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز بیٹنگ کرتے ہوئے دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئےتھے۔

ٹیم ڈاکٹر کے جائزے اور احتیاطی تدابیر کے بعد بابر کو پریکٹس میچ کے بقیہ وقت سے آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بورڈ نے کہا تھا کہ بابر 17 اگست پیر کو ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں