پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

حارث رؤف نے بابر اعظم کو نشانے پر رکھ لیا!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 دسمبر 2025): پاکستانی پیسر حارث رؤف نے ہم وطن بابر اعظم کو نشانے پر رکھ لیا اور وہ بگ بیش میں ان کی وکٹ لینا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کا 14 دسمبر سے آغاز ہو رہا ہے۔ اس لیگ میں پاکستانی سپر اسٹار بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان ودیگر قومی کرکٹرز بھی کھیل رہے ہیں تاہم ذاتی ٹیم اور ذاتی زندگی میں ایک دوسرے کے دوست کرکٹرز بی بی ایل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

بی بی ایل میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پیسر حارث رؤف جب کہ بابر اعظم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

حارث رؤف نے آسٹریلیا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور وہ انہیں جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستانی پیسر کا مزید کہنا تھا کہ کہ آسٹریلین کنڈیشنرز میں بولنگ کروانا چیلنجنگ ہے۔ تاہم بابر اعظم اور محمد رضوان کے خلاف بولنگ کرانا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ بگ بیش میں پہلی بار اتنے زیادہ پاکستانی کھلاڑی ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بگ بیش میں پاکستانی کھلاڑی ٹاپ کیٹیگری میں شامل ہوئے ہیں۔ ایشیا میں شائقین کرکٹ بگ بیش کے لیے کافی پُرجوش ہیں۔

حارث رؤف نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کسی کھلاڑی کو بگ بیش میں کھیلنے کے لیے تجویز نہیں دی۔ تاہم بی بی ایل نئے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے کا موقع ہے۔

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، ملائیشیا کو 297 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں