جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

عبید شاہ کی خطرناک باؤنسر بابر اعظم کی گردن پر جالگی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر عبید شاہ کی خطرناک باؤنسر بابر اعظم کی گردن پر جالگی ہے۔

پشاور زلمی کے اننگز کے پانچویں اوور میں 40 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ تھا جب عبید شاہ نے خطرناک باؤنسر کروائی جو بابر مس کرگئے اور گیند سیدھی ان کی گردن پر لگ گئی۔

گردن پر گیند لگنے کے بعد بابر اعظم تکلیف میں دکھائی دیے اور فزیو کو فوری طور پر میدان میں بلایا گیا۔

فزیو کی جانب سے بابر اعظم کا کنکشن ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد انہوں نے بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور وہ 40 گیندوں پر 43 رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 174 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

فخر زمان اور عبداللہ شفیق 21، 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونتھ ویلالاگے نے 20 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے مائیکل بریسیویل اور سفیان میقم نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ناہید رانا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں