اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی۔

آئی سی سی کی جانب وے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کی گئی جس کے مطابق پہلی پوزیشن پر موجود بابر اعظم کا دوسرے نمبر پر موجود بھارت کے شبھمن گل سے فرق صرف 42 ریٹنگ پوائنٹس کا رہ گیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز میں دو نصف سنچریز کی بدولت بھارتی کپتان روہت شرما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

رینکنگ میں ویرات کوہلی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

بولرز رینکنگ میں شاہین آفریدی کی بھی ایک دجہ تنزلی ہوئی ہے وہ آٹھویں سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں