پورٹ آف اسپین (6 اگست 2026): پاکستان کے اسٹار بیٹر اور ٹیسٹ کپتان بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں زخمی ہو گئے۔
پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر نہ صرف تین سال اور 8 میچوں کے بعد بیرون ملک فتح حاصل کی بلکہ سیریز بھی برابر کر لی۔
تاہم میچ میں پاکستان کی دوسری اننگ کے دوران بابر زخمی ہو گئے۔ ویسٹ انڈین فاسٹ بولر شمار جوزف کی تیز گیند قومی کپتان کے دائیں ہاتھ کی انگلی پر زور سے لگی۔
گیند لگنے کے بعد بابر اعظم نے دستانے اتارے تو ان کی انگلی پر واضح سوجن دکھائی دی۔ گیند لگنے کے بعد کپتان میدان سے باہر تو نہ گئے، لیکن شاٹس کھیلتے ہوئے تکلیف میں ضرور دکھائی دیے۔
پچ دیکھ کر کوچ اور میں نے 4 تبدیلیوں کا فیصلہ کیا تھا، بابراعظم


