The news is by your side.

Advertisement

‘بابراعظم بہادر کھلاڑی ہیں،انہوں نے پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں’

کرائسٹ چرچ : کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹور کا آخری میچ ہمیشہ بہت اہم ہوتا ہے، ابتدائی دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز ہارنے کے بعد آخری میچ جیتے۔

ان خیالات کا اظہار کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم محمد رضوان نے ٹیسٹ سیریز سے متعلق کیا، محمد رضوان نے کہا کہ آخری ٹی 20 میچ جیتنے سے جو مومنٹم پکڑا اس کا ٹیسٹ میچ میں فائدہ ہوا، سیریز ابھی ہاتھ سے نہیں نکلی، تمام کھلاڑی پر اعتماد ہیں۔

کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کا موقع ہے، بابر اعظم بہادر کھلاڑی ہیں، انہوں نے پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم کا ماننا ہے ابھی انہیں مکمل فٹنس کےلی وقت درکار ہے، وہ سو فیصد فٹ ہوئے بغیر ملک کی نمائندگی کا نہیں سوچ سکتے۔

انہوں نے کہاکہ بابر اعظم جیسے کھلاڑی کے ٹیم میں نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کےلیے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا وقت ہے، بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف واپس آئیں گے تو اچھا کمبی نیشن بنے گا۔

کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیوں کا سوچا مل بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں