تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بابراعظم صرف کرکٹ نہیں پتنگ بازی کے بھی چیمپئن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم صرف کرکٹ کے ہی چیمپئن نہیں پتنگ بازی کے میدان میں بھی بازیگر کھلاڑی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کو جو  لوگ صرف کرکٹ کے حوالے سے چیمپئن کھلاڑی جانتے ہیں وہ اب یہ بھی جان لیں کہ پتنگ بازی کے میدان میں بھی ان کا کوئی مقابل نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق روالپنڈی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں پریکٹس سیشن کے بعد کھلاڑیوں نے تازہ دم ہونے کے لیےپتنگ بازی پر پابندی کے باوجود پتنگیں اڑائیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بیٹر امام الحق میں پتنگ بازی کا مقابلہ ہوا اور یہ مقابلہ بابراعظم نے جیت لیا۔

بابر اعظم نے آسمان کی بلندی کو چھوتی امام الحق کی پتنگ کو پلک جھپکتے میں ہی کاٹ دیا، اس موقع پر وہاں موجود کھلاڑیوں نے پرجوش ہوکر بوکاٹا کے نعرے لگائے۔

خیال رہے کہ پنڈی سمیت پنجاب بھر میں پتنگ بازی پر  پابندی عائد ہے۔

پتنگ بازی کے مقابلے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا سے ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم کی پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس

پریکٹس سیشن میں کپتان بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔

Comments

- Advertisement -