تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

غیر ملکی کرکٹر کی ٹیم میں بابر اعظم شامل، کوہلی باہر

آسٹریلیا کے معروف سابق اسپنر بریڈ ہوگ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کوہلی پر ترجیح دیتے ہوئے ٹیسٹ الیون میں شامل کر لیا۔

49سالہ بریڈ ہوگ نے بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ ان کی حال ہی میں دورہ آسٹریلیا کے دوران برسبین میں سنچری کو قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ برسبین کی مشکل پچ پر نوجوان بیٹسمین نے سنچری بنائی کیونکہ غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے برسبین کی مشکل پچ پر کھیلنا آسان نہیں رہتا۔

ہوگ نے کہا کہ بابر اعظم نے سنچری بنا کر پیغام دیا کہ وہ کر سکتے ہیں اس لیے نوجوان بیٹسمین دنیا کے بہترین پلیئرز میں شامل ہیں۔

کوہلی کے بارے میں آسٹریلوی اسپنر کہا کہ بھارتی کپتان توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، گزشتہ 15 ٹیسٹ اننگز میں وہ خاطر خواہ رنز نہیں کر سکے۔

بریڈ ہوگ نے کہا کہ ہر کوئی مجھ سے پوچھے گا کہ کوہلی کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا؟ تو میرا جواب ہے کہ گزشتہ 15 اننگز کو دیکھا جائے تو کوہلی صرف 4 بار ہی 31 سے زائد رنز بنا سکے اس لیے وہ میری ٹیم میں شامل نہیں۔

Comments

- Advertisement -