بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

لاہور ہائیکورٹ نے بابر اعظم کے خلاف  اندراج مقدمہ کا حکم کالعدم قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج نے بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا  ہے۔عدالت  نے بابر اعظم کی اندراج مقدمہ کے خلاف درخواست منظور کرلی ہے۔

بیرسٹر حارث عظمت نے موقف اپنایا  کہ درخواست گزار خاتون نے 2018 میں بے بنیاد درخواست دی تھی، جس میں جنسی ہراسانی کا الزام لگایا  گیا  تھا۔

وکیل نے کہا کہ ایڈیشل سیشن جج نے بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا  تھا، جو قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں تھا۔

بیرسٹر حارث عظمت کے ریمارکس سننے کے بعد عدالت نے بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ مارچ 2021 میں لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹر بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کردیا تھا اور ایف آئی اے سائبر کرائم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کیا تھا۔

لاہورہائیکورٹ نے مدعیہ کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے۔

 

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں