The news is by your side.

Advertisement

بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کا امکان

قومی ٹیم کے سپر اسٹار بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کا امکان ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کے بعد بابراعظم اپنے معاہدے کے تحت انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ کوجوائن کرسکتے ہیں۔

انہیں ایونٹ کےلیے پی سی بی سے اجازت لینی ہوگی۔گزشتہ سیزن میں بابر نے سمر سیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کیے تھے۔

بابر اعظم نے گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کی 13 اننگز میں مجموعی طور پر 578 رنز بنائے تھے جس میں 102 رنز کی شاندار سنچری بھی شامل تھی۔

قومی کرکٹر اس سال کے سیزن میں 12 ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میچز کے ساتھ ساتھ چار روزہ 2 میچز بھی کھیلیں گے۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ سمر سیٹ کا حصہ بننے پر خوش ہیں، سمر سیٹ کے پاس اچھا اسکواڈ ہے اور مجھے ان کے ساتھ کھیل کر اچھا لگتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں