افغانستان کے دوسرے ون ڈے میچ کے اختتام پر بابر اعظم غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، نسیم شاہ نے آخری اوورز میں 10 رنز بنا کر قومی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔
شاداب خان کو 35 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، پاکستان نے تین میچز کی سیریز میں بھی 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
تاہم میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ویڈیو وائرل ہورہی جس میں انہیں غصے میں دیکھا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم غصے میں دکھائی دے رہے ہیں اور افغان آل راؤنڈر محمد نبی کے ساتھ ان کا جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
I have never seen Babar this angry🔥🥹.#BabarAzam #PAKvAFG #AFGvPAK #PakvsAfg https://t.co/D21z33y9JD
— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) August 24, 2023
فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے افغان کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جیسے ہی شاہین واپس گئے تو بابر اعظم نے انہیں واپس بلایا جس کے بعد انہوں نے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا۔
ویڈیو میں بابر کے غصے کی وجہ واضح نہیں ہے تاہم اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ محمد نبی سے شاداب خان کے منکڈ آؤٹ پر بات کررہے تھے۔