جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بھی بابر اعظم کا بلا رنز نہیں اگل سکا اور وہ صرف 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بابر اعظم کی روٹھی ہوئی فارم بحال نہ ہونے پر شائقین کرکٹ نے انوکھی رائے دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پہلے بابر اعظم کی شادی ہوگی پھر سنچری بنے گی۔
یہ پڑھیں: ’کچھ سابق کرکٹرز کو بابر اعظم کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی‘
دو سال گزر گئے اور آٹھ سو دن بیت گئے لیکن بابر سنچری اسکور نہیں کرسکے۔
شائقین کا کہنا ہے کہ پہلے پریشر میں پرفارم کرنا مشتکل تھا اب کوئی بھی میدان ہو کوئی بھی میچ ہو رنز نہیں بن رہے، ہوم گراؤنڈ پر بھی کچھ نہ بدل سکا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے آخری بار 2023 میں نیپال کے خلاف سنچری بنائی تھی۔


