قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ رنز نہ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں تھا، میں اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہوں۔
پاکستان نے افغانستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 142 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، 202 رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
حارث رؤف کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
A spectacle of pace, intensity and pure fire! 🚀🔥
Witness the explosive magic of @HarisRauf14's five-wicket haul ✨#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/cEG8HoPl63
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 22, 2023
میچ کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس کے وقت محسوس ہوا کہ وکٹ تھوڑی خشک تھی، ہم نے پہلے ہی وکٹیں گنوائیں جس کے بعد امام اور افتخار کی پارٹنر شپ اچھی رہی، شاداب خان نے اچھی اننگز کھیلی، ہم 250 رنز بنانا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کی، حارث رؤف کا اسپیل شاندار تھا جس نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
1️⃣-0️⃣ in emphatic style 💥
What an incredible bowling performance to win the first ODI by 142 runs! 💪#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/o7Hgslpt31
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 22, 2023
ہمارے پاس میچ جیتنے کا سنہری موقع تھا، افغان کپتان
دوسری جانب افغانستان ٹیم کے کپتان ہمارے پاس میچ جیتنے کا سنہری موقع تھا، ہماری شاٹ سلیکشن اچھی نہیں رہی، بولر کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
حشمت اللہ شاہددی نے کہا کہ امید ہے اگلے میچ میں کم بیک کریں گے۔