تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ورلڈ کپ سر پر ہے لیکن۔۔۔۔۔۔۔بابر اعظم بول پڑے

راولپنڈی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے فائنل الیون کا انتخاب میچ سے قبل کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیوی ٹیم کے خلاف ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تین اسپنرز کھلانے کا پلان ہے، بنگلہ دیش میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ہاری ضرور ہے لیکن پاکستان انہیں آسان نہیں لے گا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ آنے والا ہے لیکن تمام فوکس نیوزی لینڈ کی سیریز پر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ عبداللہ شفیق بہت اسٹائلش کھلاڑی ہیں، ان کی پرفارمنس میں بھی بہتری نظر آ رہی ہے، اوپنرز پرفارمنس دے رہے ہیں اس لیے عبداللہ کو چانس نہیں مل رہا۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں عبداللہ شفیق ایک بہترین بیٹسمین بنیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا مجھے نہیں لگتا کہ چیئرمین رمیز راجہ مجھے یا ٹیم کو سپورٹ نہیں کر رہے، باتوں سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ رمیز راجہ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا میں نے اور شاداب خان نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے، نئی حکمت عملی اپنانے میں تھوڑا سا وقت ضرور لگتا ہے۔

دوسری جانب کیوی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم بھی سیریز میں کامیابی کے لیے پرعزم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہ سال بعد پاکستان آنا تاریخی موقع ہے، اسے یادگار بنائیں گے۔

Comments

- Advertisement -