تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی ٹیسٹ کے آخری روز کیا پلان تھا؟ بابر اعظم نے بتادیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا، پاکستانی کپتان بابر اعظم نے چوتھی اننگز میں 607 منٹ کریز پر ٹھہر کر شاندار 196 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کے 506 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹوں پر 443 رنز بناسکی۔ تین میچز کی سیریز اب تک 0-0 سے برابر ہے۔

محمد رضوان نے بھی 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق 96 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: بابر اور رضوان کی سنچریاں، کراچی ٹیسٹ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، عبداللہ شفیق کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت بہت اہم تھی۔

بابر اعظم نے رضوان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آخر میں رضوان نے بہت شاندار اننگز کھیلی اور میچ بچایا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا پلان یہی تھا کہ مثبت کرکٹ کھیلیں اور وکٹیں نہ گرنے دیں۔

بابر اعظم کے بھائی کی میڈیا سے گفتگو

دوسری جانب بابر اعظم کے بھائی سفیر اعظم نے کہا کہ میچ کی آخری گیند تک جان حلق میں آئی ہوئی تھی، پاکستان نے اچھا کھیلا اور میچ ڈرا کیا ٹیسٹ میچ کی یہی خوبصورتی ہے۔

سفیر اعظم نے کہا کہ ان کی ڈبل سنچری نہ ہونے کا افسوس نہیں ہے، دعا ہے کہ بابر اعظم ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -