تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھیننے پر رضوان کا بیان آگیا

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگئے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں حال ہی میں بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھینی ہے۔

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بابر اعظم 1100 سے زائد دن تک پہلے نمبر پر رہنے کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے محمد رضوان نے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ ’صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ہوتا‘۔

محمد رضوان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ میری پہلی پوزیشن کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم کی ہی بادشاہت سمجھا جائے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے مزید لکھا کہ کپتان اورمیں الگ نہیں ہیں ہم سب ایک ہیں، آپ سب لوگوں کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی رینکنگ میں محمد رضوان پہلے، بابر اعظم دوسرے، جنوبی افریقہ کے ایڈم مرکرام تیسرے اور بھارت کے سوریا کمار یادیو چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Comments