جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے بابر اعظم اور نسیم شاہ کی واپسی پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے ایک ذرائع نے تصدیق کی تمام کھلاڑی فی الحال سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں اور کسی کو بھی خارج نہیں کیا گیا ہے۔
کمیٹی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر ٹیم کو ان کی ضرورت ہو تو انہیں نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اگر بابر ٹی 20 میں شامل ہوتے ہیں تو وہ 2024 میں جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز میں آخری میچ کھیلنے کے بعد دوبارہ واپسی کریں گے۔
یہ پڑھیں: پاک جنوبی افریقا وائٹ بال سیریز کے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان
نسیم شاہ نے مختصر فارمیٹ میں نومبر 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی 20 کھیلا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کیوریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیریز کے لیے فلیٹ بیٹنگ ٹریک تیار کرنے سے گریز کریں۔
یہ فیصلہ جنوبی افریقہ کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے سبب کیا گیا ہے بورڈ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پچز زیادہ اسکور کرنے والے میچوں کی حمایت کرنے کے بجائے بولرز خصوصاً اسپنرز کو مدد فراہم کریں۔
تین ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک شیڈول ہیں، پہلا میچ راولپنڈی اور بقیہ دو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
جنوبی افریقا کا دورہ 4 سے 8 نومبر تک تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، تمام میچز اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں ہونے والے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


