اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

بابراعظم بگ بیش کے ناک آؤٹ میچ سے باہر ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

(22 جنوری 2026): پاکستان کے اسٹار بیٹر بابراعظم بگ بیش لیگ کے کل ہونے والے ناک آؤٹ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان نے بلے باز بابر اعظم بگ بیش لیگ ادھوری چھوڑ کر اچانک وطن واپس روانہ ہوگئے ان کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں سفر ختم ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے بابر اعظم کو وطن واپس بلالیا، بابر اعظم بقیہ میچز میں سڈنی سکسرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

بابراعظم کو فوری طور پر پاکستان ٹیم کے کیمپ کیلئے طلب کر لیا گیا، بابر کی وطن واپسی پر بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے بلے باز کا بیان شیئر کیا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ اچھی یادوں کے ساتھ واپس جارہے ہیں، وہ لیگ میں بہت لطف اندوز ہوئے، بدقسمتی سے انہیں نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ٹیم چھوڑنا پڑ رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں