تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بابراعظم نے کوہلی کو پیچھے دھکیل دیا

رنز کی مشین بابراعظم نے ٹیسٹ رینکنگ میں ایک بار پھر بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بابراعظم ایک درجے ترقی پا کر آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

ویرات کوہلی 4 درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے لیمبوشن پہلے، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے اور آسٹریلوی بلے باز اسمتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بولرز میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے، بھارت کے ایشون دوسرے جنوبی افریقا کے رباڈا تیسرے نمبر پر ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان اور کراچی ٹیسٹ کے مرد آہن بابراعظم نے تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلئے ہیں۔

کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو عبرتناک شکست سے بچانے میں اہم کردار ماسٹر کلاس بلے باز بابراعظم نے ادا کیا، جنہوں نے کئی ریکارڈ پاش پاش کردئیے۔

چوتھی اننگز میں ہائی اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہنے کا ریکارڈ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کسی بھی ملک کے خلاف چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، کپتان 191 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور ابھی میچ ختم ہونے میں 15 اوورز باقی ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق مڈل آرڈ بیٹر یونس خان کو حاصل تھا جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف ریکارڈ 377 رنز کے ہدف کے کامیاب تعاقب میں بنائے تھے۔

Comments

- Advertisement -