تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بابراعظم نے کوہلی کو پچھاڑ دیا

رنز کی مشین بابر اعظم نے جہاں تمام طرز کی کرکٹ میں رنز کے انبار لگا کر کئی ریکارڈ اپنے نام کیے وہیں ویرات کوہلی کو سنچری کی میدان میں بھی پچھاڑ دیا۔

سنہ 2020 میں کوہلی کی سنچریوں کو بریک لگی تو بابر اعظم نے سنچریوں کی لڑی میں اضافہ کیا۔گو کہ ویرات کوہلی نے آج آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا مگر وہ اس سال ایک بار بھی 100 کا ہندسہ عبور نہ کر سکے۔

بابراعظم کے سامنے کوہلی کا 2020 بھیانک ثابت ہوا، کوہلی نے رواں سال ٹیسٹ کی 4 اننگز میں صرف 95 گیندیں کھیلیں اور 38 رنز ہی بنائے جس میں کوئی چھکا شامل نہیں تھا البتہ انہوں نے 6 بار گیند کو باؤنڈری تک پہنچایا۔ اب سال کا اختتام ہونے کو ہے اور بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلے گی لیکن کوہلی اس کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بھارتی کپتان نے 9 ایک روزہ میچوں میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 431 رنز بنائے جس میں 35 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کی 6 اننگز میں وہ 161 رنز بنانے میں کامیاب تو رہے لیکن اس میں بھی کوئی سنچری یا نصف سنچری شامل نہیں تھی۔

یہی نہیں بھارتی لیگ بھی ان کے لیے اچھی نہیں رہی اور وہ اس لیگ میں بھی سنچری نہ داغ سکے۔

ان کے مقابلے میں نوجوان بیٹسمین بابر اعظم رنز کے انبار لگاتے رہے۔ٹیسٹ کی 6 اننگز میں انہوں نے 338 رنز بنائے جس میں ان کی ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔ ان 6 اننگز میں انہوں نے 42 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

اس سے کورونا کی وجہ سے پاکستان ٹیم نے ون ڈے میچز کم کھیلے اس کے باوجود وہ 3 اننگز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بنا کر 221 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں بھی بابراعظم کا بلا خوب چلا اور انہوں نے 6 اننگز میں 4 نصف سنچریاں جڑ کر 276 رنز بنائے جس میں 34 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

بابراعظم کے لیے 2020 کا اختتام ابھی نہیں ہوا، وہ دورہ نیوزی لینڈ پر ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 18 دسمبر سے اپنے مشن کا آغاز کریں گے۔

Comments

- Advertisement -