ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

پی ایس ایل کے موجودہ سیزن میں کھیلنے کا بہت مزہ آرہا ہے، بابراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہدف ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ پی ایس ایل کے موجودہ سیزن میں کھیلنے کا بہت مزہ آرہا ہے ٹیم کے تمام کھلاڑی ہر شعبے میں بھرپور محنت کر رہے ہیں اوپنرز اچھا اسٹارٹ دیں تو دیگر کھلاڑیوں کیلئے آسانی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش ہے ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھنےکو ملا ہے ریڈبال کرکٹ دباؤ کو برداشت کرنا سکھاتی ہے جب کہ مختلف لیگز اور قوانین سےبہت کچھ سیکھنے کا تجربہ ملا۔

اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5میچز کی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہدف ہے ہر دن کنڈیشنز ایک جیسی نہیں ہوتیں، سمجھنا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر بیٹنگ کرنی پڑتی ہے بعض اوقات اسٹرائیک ریٹ کو برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے ہماری ٹیم ماڈرن کرکٹ کے تقاضوں سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

+ posts

علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں