تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بابراعظم مجھے فرسٹ کلاس کھیلنے کی اجازت دلوادیں، عمراکمل

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمراکمل خود کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر کھل کر بول پڑے اور سینٹرل پنجاب کے کوچ پر سنگین الزام عائد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام’باؤنسر’ میں گفتگو کے آغاز پر پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ آصف علی اور خوشدل شاہ کو زیادہ چانس ملے یا آپ کو؟

جس پر عمر اکمل نے کہا کہ مشکل وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے، میں سری لنکا کی سیریز میں مسلسل دو میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوا، اگر ان میچوں میں اسکور کرتا تو وضاحت نہ دینا پڑتی۔

عمراکمل نے کہا کہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں نے ٹیم میں تین بار کم بیک کیا ہے اور تینوں بار مجھے بھی نہیں پتہ کہ میں کیوں ڈراپ ہوا۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر نے شکوہ کیا کہ ٹیم سے باہر ہونے کے بعد مجھے فرسٹ کلاس کھیلنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی، اگر میں نے وہاں کارکردگی دکھائی تو مجھے چانس مل سکتا ہے۔

پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ بابراعظم آپ کے کزن ہیں اور قومی ٹیم کے کپتان بھی ہیں، کیا آپ اپنی شکایت ان کے پاس لیکر گئے ؟

جس پر عمر اکمل نے کہا کہ میں نے اپنی سلیکشن کے معاملے پر کھبی بابراعظم سے کوئی بات ہی نہیں کی؟ اور نہ ہی اس معاملے میں کھبی رابطہ کیا۔مڈل آرڈر بیٹر کا کہنا تھا کہ بابراعظم اب پاکستان کرکٹ کا سینیئر رکن ہے، جس کی بورڈ میں بات سنی جاتی ہے، یقینا میرے ساتھ ہونے والے معاملات اس کے علم میں ہونگے۔

میزبان نے سوال کیا کہ آصف علی، خوشدل شاہ، افتخار احمد اور فخرزمان کی بھی کوئی خاص کارکردگی نہیں ہے، مگر بابراعظم پھر بھی ان کا دفاع کرتے ہیں، مگر عمراکمل کی حمایت میں کیوں نہیں آتے؟

جس پر عمراکمل نے کہا کہ میرے بابراعظم سے گزارش ہے کہ اگر میں ان کے پلان میں شامل ہوں تو وہ سیلکٹر اور سینٹرل پنجاب کے کوچ سے میری بات کرے اور مجھے فرسٹ کلاس کھیلنے کی اجازت مل جائے۔

یہ بھی پڑھیں:’اب بابر اعظم کو بہترین کپتان بنانا ہے

میزبان نے عمراکمل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سابق کوچ مکی آرتھر سے آپ کو مسئلہ رہا، وقار یونس سے بھی آپ کے تعلقات سرد مہری کا شکار رہے اور اب عبدالرزاق سے بھی آپ کو شکایت ہے کیونکہ وہ سینٹرل پنجاب کے کوچ ہیں۔

جس پر عمراکمل کا کہنا تھا کہ ٹیم میں جب آپ کو عزت نہ ملے اور بغیر کسی وجہ کے آپ کو سائیڈ لائن کردیا جائے تو کھلاڑی کتنی دیر خاموش رہ سکتا ہے۔

انہوں نے برملا کہا کہ عبدالزراق نے میرے اور سینٹرل پنجاب کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -