The news is by your side.

Advertisement

اب مجھ پر نئے چیلنجز اور نئی ذمہ داریاں آئی ہیں: بابراعظم

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ اب مجھ پر نئے چیلنجز اور نئی ذمہ داریاں آئی ہیں، ہر جگہ پریشر ہوتا ہے اور پریشر میں کھیلنے کامزہ بھی آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ میں پریشر کو انجوائے کرتا ہوں، کوشش ہوتی ہے اچھا کھیلوں، نیوزی لینڈ کے خلاف کافی اچھی کرکٹ کھیلے ہیں، دورے کے موقع پر کوشش ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی شروعات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو کافی سیکھنے کو ملتا ہے، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کھلاڑی پرجوش ہیں، چیلنجز آتے رہتے ہیں انہیں فیس کرنا پڑتا ہے، ہماری ٹیم ہی ایک گروپ ہے، کافی ینگ اور اچھے لڑکے ہیں۔

گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ہم سب ایک دوسری کی پرفارمنس سے خوش ہوتے ہیں، میرے خیال میں ہماری ٹیم بیسٹ ہے، اچھاکھیلیں گے، کھلاڑی پر اعتماد ہیں، نیوزی لینڈ کیخلاف اچھا ریکارڈ ہے، جب بھی باہر جاتے ہیں تو چیلنجز ہوتے ہیں، ہماری ٹیم پر اعتماد ہے اچھا پرفارم کرتی آرہی ہے۔

بابراعظم قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےکپتان مقرر

کپتان نے کہا ہماری ٹیم کی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں اچھی رہی ہیں، کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، سیریز جیتے کے لیے پراعتماد ہے، مجھے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی سپورٹ تھی، کھیلتے رہنے سے ہی بہتری آتی ہے، جس ٹیم کے ساتھ بھی کھیلیں چیلنجز ہوتے ہیں، ٹیم میں کسی قسم کی کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔

بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، ہر ٹیم کا ٹارگٹ ہوتا ہےکہ ایسا اسکور کریں جس سےفائدہ ہو، میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں سینچری کروں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں