ورلڈ کپ سے ایک روز قبل کپتانوں کی ملاقات کی تقریب میں روی شاستری نے اپنے روایتی انداز میں پاکستانی کپتان سے بریانی کا پوچھا تو بابر نے بھی دلچسپ انداز میں جواب دیا۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ آج سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔ ایک روز قبل احمد آباد میں میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کی ملاقات کی تقریب ہوئی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب کے میزبان روی شاستری پاکستانی کپتان بابر اعظم سے سوال کرتے ہیں کہ بابر بریانی کیسا تھا؟
بابر اعظم ان کا سوال سن کر پہلے ہنستے ہیں اور پھر شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ حیدرآبادی اسٹائل میں جواب دیتے ہیں کہ ’’ ساؤ باری بتا چکے ہیں‘‘ کافی اچھی رہی بریانی جیسا کہ سنا تھا کہ حیدرآباد دکن کی بریانی بہت مزیدار ہوتی ہے تو کھا کر بہت مزا آیا۔
بابر اعظم کا جواب سن کر تقریب میں موجود بھارتی کپتان روہت شرما بھی مسکراتے دکھائی دیتے ہیں۔
Shastri : How's the biryani
Babar : 100 baar bol Chuka hu , I loved hyderbadi biryani pic.twitter.com/lhGU7xkydU— cric_mawa (@cric_mawa_twts) October 4, 2023
بابر کے مداحوں کے ساتھ عام سوشل میڈیا صارفین بھی قومی کپتان کے اس مزاحیہ انداز میں دیے گئے جواب کو پسند کر رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
’سراج کون سی بریانی کھا کر ایشیا کپ کے فائنل میں بولنگ کی؟‘
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف فائنل میچ میں تاریخی فتح دلانے والے بھارتی بولر محمد سراج سے بھی تقریب تقسیم انعامات میں روی شاستری نے بریانی سے متعلق ہی سوال کیا تھا جس کو اس وقت بھی سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا تھا۔