تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

زمبابوے سے شکست پر بابراعظم کا ردعمل آگیا

زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں اپ سیٹ شکست پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ‏مڈل آرڈر کی مسلسل ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مڈل آرڈر تسلسل سے ‏مشکلات کا شکار ہے۔

میچ کے بعد بابراعظم نے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن پورا کریڈٹ زمبابوے کو ‏جاتا ہے کہ وہ عمدگی سے میچ میں واپس آئے۔

بابراعظم نے کہا کہ وکٹ پہلے جیسا ہی تھا اس میں کوئی خامی نہیں تھی البتہ پیس زیادہ تھا لیکن ‏یہ کوئی بہانہ نہیں ہے ہم اچھا نہیں کھیل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پروفیشنل ٹیم ہیں اور کھلاڑیوں کو اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا ورلڈکپ قریب ہے ‏ہمیں خود کو مضبوط کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر ‏کردی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ‏زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہی، کپتان بابراعظم کے 41 ‏رنز کے باوجود گرین شرٹس 119 رنز کا ہدف بھی نہ حاصل کر پائی۔

Comments

- Advertisement -