تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

بابر اعظم نے ریکارڈ کے انبار لگا دیے

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار 114 رنز کی اننگز کھیلی اور کئی ریکارڈ اپنا کرلیے۔

قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی 349 رنز کا ہدف حاصل کیا اور مہمان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

گرین شرٹس کی جانب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے شاندار سنچریاں اسکور کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے پاکستانی کپتان بن گئے۔

بابر نے بطور کپتان 4 سنچریاں اسکور کیں اس سے قبل اظہر علی نے تین، شاہد آفریدی اور انضمام الحق نے دو، دو سنچریاں اسکور کی تھیں۔

بابر اعظم بطور کپتان آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ 114 رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

ان سے قبل عمران خان نے 1990 میں آسٹریلیا کے خلاف 82 رنز بنائے تھے جبکہ جاوید میانداد نے 74، انضمام الحق نے 72 اور محمد حفیظ نے 72 رنز اسکور کیے تھے۔

بابر اعظم نے کم سے کم اننگز میں 15 ون ڈے سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم نے 83 اننگز میں 15 سنچریاں مکمل کیں، اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 86 اننگز میں 15 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

Comments