جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

بابر اعظم نے کرکٹ میں اپنے کَرش کا نام بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے باؤنڈری لائن پر بیٹھ کر میچ دیکھنے سے اپنے کیریئر کے عروج تک کی داستان بیان کر دی۔

بابر اعظم نے یو ٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں کرکٹ میں اپنا کرش جنوبی افریقی لیجنڈ بلے باز ڈی ویلیئرز کو قرار دیا۔

بابر اعظم نے اپنے انٹرویو میں اس وقت کا بھی ذکر کیا جب انہوں نے کرکٹ کھیلنا شروع نہیں کی تھی لیکن وہ ڈی ویلیئرز کے بہت بڑے فین تھے اور باؤنڈری لائن پر بیٹھ کر سابق جنوبی افریقی کپتان کی بیٹنگ دیکھی تھی۔

قومی کپتان نے کہا کہ میں نے آپ (ڈی ویلیئرز) کو ہی دیکھ کر کرکٹ شروع کی اور میں آپ جیسا ہی بننا چاہتا تھا۔

موجودہ دور میں ان کا موازنہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے کہا جاتا ہے تاہم بابر اعظم کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ویرات کوہلی، جو روٹ اور کین ولیمسن سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس موقع پر ڈی ویلیئرز نے بابر اعظم کو کہا کہ میری اور آپ کی کہانی ایک جیسی ہے۔ آپ کے والد کی طرح میری والدہ نے ہمیشہ مجھے بہت سپورٹ کیا۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں