کراچی: پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے اپنے کیریئر کے سخت ترین باؤلر کا نام بتادیا۔
سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ دوران گفتگو بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں تقریباً ہر ٹیم کے پاس ایسے باؤلرز موجود ہیں جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار کے ساتھ گیند کرا سکتے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی جنوبی افریقا کے پہلے ٹور کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس دورے میں انہیں ’ڈیل اسٹین‘ کے سامنے بیٹنگ کرنا پڑی تھی، جو نہ صرف تیز بلکہ انتہائی چیلنجنگ فاسٹ باؤلنگ کرا رہے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسٹین کی باؤلنگ کھیلنے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور اُس اننگز کے بعد انہیں یقین ہوگیا کہ وہ اب کسی بھی فاسٹ باؤلر کو کھیل سکتے ہیں۔
بابر نے جنوبی افریقا کے دیگر اسٹار باؤلر کگیسو رابڈا کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل سمیت تمام فارمیٹس کے بہترین باؤلرز میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تجربہ کار بیٹر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں، جنہوں نے 136 میچز میں 4 ہزار 429 رنز 39.54 کی اوسط اور 128.45 کی اسٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں۔
وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کے ریکارڈ میں بھارت کے ویرات کوہلی کے ساتھ برابر ہیں، جنہوں نے 38 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
محمد رضوان نے بیٹنگ سے واپس بلائے جانے پر خاموشی توڑ دی
حال ہی میں قومی بلے باز نے آسٹریلوی بگ بش لیگ کے 15ویں ایڈیشن میں سڈنی سکسرز کے لیے ڈیبیو کر کے ایک اور سنگ میل عبور کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


