اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

کلائی میں فریکچر‘ بابراعظم انگلینڈ کےخلاف سیریزسے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم کلائی میں فریکچر کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بابراعظم 68 رنزبناچکے تھے جب بین اسٹوکس کی 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی گئی ایک گیند ان کی کلائی پرلگی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن نے گراؤنڈ میں آکر نوجوان بلے باز کی انجری کا معائنہ کیا اور میجک اسپرے سے بھی تکلیف دور نہ ہونے پرانہیں میدان سے باہر لے جانے کا فیصلہ کیا۔

بعدازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بابراعظم کی کلائی میں فریکچر کی تصدیق کردی جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہرہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فریو تھیراپسٹ کلف ڈیکن کے مطابق بابراعظم 4 سے 6 ہفتے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب پی سی بی نے بابراعظم کی جگہ کوئی متبادل کھلاڑی انگلینڈ نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لارڈز ٹیسٹ: شاہینوں نے8 وکٹ پر 350 رنز بنالیے

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت شاہینوں نے ٹیسٹ میچ پرگرفت مضبوط کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر350 رنز بنا کر166 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں