نیدرلینڈز کے خلاف بہت سلو بیٹنگ کرنے اور رن اے بال سے بھی بدتر اننگز کھیلنے کے بعد بابراعظم کو ڈارپ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ اچھی شروعات کے بعد پھر دغا دے گئی، ایک مرحلے پر 98 کے اسکور پر صرف 2 کھلاڑی آؤٹ تھے تاہم اس کے بعد نہ صرف پاکستانی بیٹنگ دھڑام سے زمیں بوس ہوئی بلکہ بابر اعظم بھی نہایت سست کھیلتے ہوئے 18 بالز پر محض 15 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
جہاں اوپنرز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان سمیت کپتان سلمان علی آغا نے وکٹ پر آتے ساتھ باؤنڈریز لگائیں وہیں بابر اعظم نے اپنا پہلا چوکا 14ویں بال پر لگایا اور جب ٹیم کو بطور سینئر ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
گرین شرٹس ے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھے آغاز کے باجود بڑی مشکل سے میچ جیتا جس میں فہیم اشرف نے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان کو ناقابل یقین میچ جتوایا۔
Pakistani fans are furious with Babar Azam:
"Babar Azam is the BIGGEST WEAK LINK of Pakistan’s T20 side. He should be dropped from the next match!
Fakhar Zaman should have been given a chance instead who has a SR of 150 at #4.” pic.twitter.com/WGJImjZWYF
— Wren (@vyomanaut02) February 7, 2026
بابر اعظم سمیت مڈل آرڈر میں عثمان خان، محمد نواز اور شاداب خان خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ گئے، بعد ازاں فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل اور شکست کے دہانے سے پاکستان کی جیت کی طرف واپس لے کر آئے۔
ٹیم کا یہ حال ہوا تھا بطور سینئر بابر اعظم کو میچ فنش کر کے واپس آنا چاہیے تھا اور وہ غیرذمہ داراُنہ شاٹ کھیل کر آئوٹ ہو گئے
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) February 7, 2026
اس میچ کے بعد اور رنز اے بال سے بھی کم کی اننگز کھیل کر ناقدین، شائقین سمیت بہت سے لوگوں کی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
بابر اعظم کی یہ اننگز دیکھر کرکٹ مبصرین اور شائقین کی جانب سے مطالبہ زور پکڑ گیا ہے کہ کپتان سلمان آغا بابر اعظم کو ڈراپ کریں جبکہ بہت سے جذباتی شائقین نے تو یہاں تک مطالبہ کیا کہ اب بابر ریٹائرمنٹ لے کر ٹیم کی جان چھوڑیں۔
Mainy to bola tha Izzat sy T20 cricket sy retirement le lo….#PakistanCricket #BabarAzam pic.twitter.com/wsnonoH6SW
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) February 7, 2026
یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ پاکستان کے نوجوان پلیئرز صائم ایون اور صاحبزاہ فرحان نے تو پھر بھی بیٹنگ میں اپنے حصے کے رنز اسکور کیے تاہم اس کے برعکس بابر اعظم، شاداب خان محمد نواز اور عثمان خان سب ناکام رہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، فہیم اشرف کی شاندار اننگز کی بدولت نیدرلینڈ کو شکست


