منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بابر اور شاہین کے ناقابلِ یقین کیچ نے سب کو حیران کر دیا، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو (7 فروری 2026): آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے نیدر لینڈز کے خلاف ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے اس پہلے مقابلے نے شائقین کو اس وقت دنگ کر دیا جب بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے مل کر ایک شاندار کیچ پکڑا۔

نیدر لینڈز کے خطرناک بلے باز مائیکل لیوٹ نے ایک زوردار شاٹ کھیل کر گیند کو لانگ آن کی جانب ہوا میں اچھالا، جو تقریباً باؤنڈری کے پار جانے والی تھی۔ اسی لمحے باؤنڈری پر موجود بابر اعظم نے تیزی سے دوڑتے ہوئے ایک لمبی چھلانگ لگائی اور گیند کو اپنے ہاتھوں میں محفوظ کیا۔ جب بابر کو محسوس ہوا کہ ان کا توازن باؤنڈری لائن سے ٹکرا سکتا ہے، تو انہوں نے گیند کو ہوا میں اچھال دیا۔

قریب ہی موجود شاہین شاہ آفریدی، جو مڈ آن سے بھاگتے ہوئے آ رہے تھے، انہوں نے درست وقت پر گیند کو تھام کر کیچ مکمل کیا۔ مائیکل لیوٹ، جو نیدر لینڈز کے جارح مزاج کھلاڑی مانے جاتے ہیں، مایوس ہو کر پویلین لوٹ گئے جبکہ پورا اسٹیڈیم پاکستانی فیلڈرز کی اس مہارت پر داد دیے بغیر نہ رہ سکا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں