منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

’بابر اعظم کو کپتان نہیں ہونا چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کردی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے، انہیں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں رہ کر کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم جس طرح بیٹنگ کرتے ہیں وہ مومینٹم بنا کر دیتے ہیں، وہ جس ٹیم میں ہوتے ہیں ان کا مڈل آرڈر مضبوط ہونا چاہیے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اعظم کو پولارڈ کے سامنے تجربہ کار بولر کو لانا چاہیے تھا، ٹی 20 میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولارڈ کی 49 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں