لاہور(2 نومبر 2025): پاکستان کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کی جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار کارکردگی کے بعد ٹوئٹ وائرل ہوگئی۔
پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر دل کی گہرائیوں سے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
بابر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔”
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
Grateful to be back doing what I love
Thankful for those who believed when it was quiet pic.twitter.com/OV8faTLMyS— Babar Azam (@babarazam258) November 2, 2025
واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی20 مقابلے میں شکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستانی باؤلرز کے بعد بیٹرز نے بھی کمال دکھاتے ہوئے فیصلہ کن مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا تھا جو قومی ٹیم نے بابراعظم کی شاندار نصف سینچری کی بدولت 6 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔


