تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، ہاشم آملہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

روٹرڈیم: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

روٹرڈیم میں نیدرلینڈ کیخلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں کپتان بابراعظم 91 رنز بنا کر کیرئیر کے ابتدائی 90 ون ڈے اننگز میں سے سب زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔ پاکستانی کپتان نے 90 اننگز میں 59.79 کی اوسط سے4 ہزار 664 رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل 90 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے پاس تھا، ہاشم آملہ نے ابتدائی 90 اننگز میں 4 ہزار 556 رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ ابتدائی 90 اننگز میں ویوین رچرڈز نے 4 ہزار 122 ، شائی ہوپ نے 4 ہزار 51 اور جو روٹ نے 3 ہزار 954 جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 3 ہزار 899 رنز بنائے تھے۔

Comments

- Advertisement -