The news is by your side.

Advertisement

‘بابر اعظم میں ٹنڈولکر اور کوہلی کی جھلک’

لاہور : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر این بشپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم اور بھارت کے ویرات کوہلی کی تکنیک دیکھ کر سچن ٹنڈولکر کی یاد آتی ہے۔

یہ بات انہوں نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، این بشپ نے کہا کہ مجھے اپنے کیریئر کے دوران بھارتی بلے بازسچن ٹنڈولکر کو باﺅلنگ کرنے کا موقع ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی کپتان تکنیکی طور پر سب سے بہتر بلے باز تھے، وہ سیدھا کھیلنے کی کوشش کرتے، اب مجھے یہی بات ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی بیٹنگ میں نظر آتی ہے۔

ایک سوال پر این بشپ نے کہا کہ جسپریت بمرا ہر فارمیٹ کے تقاضوں میں خود کو ڈھال لیتے ہیں جبکہ کاگیسو ربادا غیر معمولی

صلاحیتوں کے حامل ہیں، نئے فاسٹ باﺅلرز کی کھیپ دیکھ کر یہ کہہ سکتے ہیں کہ فاسٹ باﺅلنگ میں ماضی جیسا عروج لوٹ کر آنے والا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں