پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم انجری کی وجہ سے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق بابر اعظم بائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل ان کی انجری کا معائنہ کررہا ہے اور ان کی فٹنس کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹ جلد دی جائے گی۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کی شاندار فارم کو دیکھتے ہوئے یہ قومی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہے۔
یہ پڑھیں: بنگلادیش انتقام لینے نہیں سیریز جیتنے آئے ہیں، شان مسعود
مایہ ناز بیٹر حال ہی میں ختم ہونے والے پی ایس ایل 11 کے ٹاپ اسکورر ہے ہیں، انہوں نے 11 اننگز میں 73.02 کی اوسط سے 588 رنز بنائے۔
بابر نے پی ایس ایل میں دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں اسکور کی اور اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کل ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کا اسکواڈ
پاکستان کے اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) ہیں دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


