اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

بابر اعظم شیف بن گئے، شیر خرمہ بنانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم شیف بن گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر بابر اعظم نے ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر کچن میں مہارت دکھا رہے ہیں۔

بابر اعظم عید کی مناسبت سے عید کی روایتی ڈشز سویاں اور شیر خرمہ تیار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عید الفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور قومی کھلاڑی بھی اپنے خاندان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلادیش کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں بابر اعظم شامل نہیں تھے وہ نیشنل ٹی 20 کپ بھی نہیں کھیل سکے۔

قومی بیٹر 26 مارچ سے 3 مئی تک ہونے والی پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔

بابر اعظم کو پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹگری میں نیلامی سے قبل 70 ملین روپے میں برقرار رکھا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں