تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پہلا ون ڈے: بابر اعظم کے پاس منفرد ریکارڈ قائم کرنے کا موقع

ملتان: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سنچری اسکور کرکے منفرد ریکارڈ کے مالک بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج تک ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کوئی بھی بیٹر دو بار لگاتار تین سینچریاں اسکور کرنے میں ناکام رہا ہے، لیکن قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بیٹر بابر اعظم کے پاس یہ منفرد ریکارڈ حاصل کرنے کا موقع ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف آج کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں اگر بابر اعظم سنچری بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ 2 مواقع پر لگاتار 3 سنچریاں اسکور کرنے والے تاریخ کے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔

انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے آخری دو ون ڈے میچز میں سنچریاں اسکور کی تھیں جس کے بعد اب انہیں یہ سنگِ میل عبور کرنے کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں صرف سنچری اسکور کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیلئے ایک اور اعزاز

خیال رہے کہ وہ اس سے قبل 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے میچز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف لگاتار تین سنچریاں اسکور بنا چکے ہیں

Comments

- Advertisement -